ہبلی 11؍اکتوبر (ایس او نیوز)ہبلی دھارواڑ جڑواں شہر میں فضائی آلودگی(پولیوشن) کے خلاف انوکھے طرز پر احتجاج کرتے ہوئے کنڑا حمایتی تنظیموں کے رضا کاروں نے عوام کو اور موٹر بائک سواروں کو ماسک تقسیم کیے ۔
احتجاج کے طور پر ماسک تقسیم کرنے والے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں کی حالت بہت ہی خستہ ہوگئی ہے اور ٹریفک کی وجہ سے فضا میں زہریلا دھواں اور دھول کی مقداربہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔جو انسانی صحت کے لئے نہایت خطرناک ہے۔ شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کی طرف حکام کی توجہ مبذول کروانے کے لئے اس قسم کے انوکھے احتجاج کا اہتمام کیا گیا تھا۔
